ملتان؛ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر گرینڈ صفائی کے لئے تیاریاں جاری

10

 

ملتان، 14جون( اے پی پی ): ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیجانب سے عیدالاضحیٰ کے لئے گرینڈ صفائی پلان کی  تیاریاں تیز کردیں ہیں۔  سی ای او محمدفاروق ڈوگر نے  کمپنی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کو متحرک ہونے کی ہدایات جاری کیں۔

 عیدالاضحیٰ انتظامات کےجائزہ اجلاس میں محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں گے ، ہر ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ عید پلان پر 100فیصد عملدر آمد کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پروکیورمنٹ کمیٹی نے رینٹل مشینری اور آئٹمز کی خریداری بارے تشخیصی رپورٹ دے دی ہے ، عید پلان کی حتمی منظوری حاصل کرنے کےلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے لئے درخواست کردی ہے۔

سی ای او نے کہا کہ عید پلان کی منظوری کے لئے تمام رولز پر عمل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  عید قربان کے موقع پر اہلیان ملتان کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس کے موقع پر کمپنی سیکرٹری کبیر خان اور چیف انٹرل آڈیٹر آصف طاہر ، منیجرز ساجد ریاض،عقیل احمد ، آصف ڈپٹی منیجرز آپریشنز انوار الحق، عثمان خورشید، حبیب اللہ ظفر اور بلال بھٹہ بھی موجود تھے۔