اسلام آباد، 02 جون (اے پی پی ): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرنے والے کبھی فائدے میں نہیں رہے، سابق وزیراعظم عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے۔
جمعرات کو سینٹ اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ عدلیہ، اداروں اور قانون کے احترام سے بھری ہے۔