پاکستان میں تعینات ترک سفیر جناب احسان مصطفٰی یرداکل کا  نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

47

 اسلام آباد ،13 جون (اے پی پی ):پاکستان میں تعینات ترک سفیر جناب احسان مصطفٰی یرداکل نے  نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ترک سفیر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے الوداعی ملاقات بھی کی۔

ملاقات کے دوران بحری تعاون کے مزید فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،نیول چیف نے دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر جناب احسان مصطفٰی یرداکل کی خدمات کو سراہا۔