پیغام پاکستان پروگرام کے زیر اہتمام جامعہ چترال میں ایک روزہ نیشنل یوتھ کانفرنس اور ٹاؤن ہال میں وکلاء اورعوامی نمائندوں کیلئے کانفرنس کا انعقاد 

6

چترال،23 جون (اے پی پی):پیغام پاکستان پروگرام کے تحت جامعہ چترال میں ایک روزہ نیشنل یوتھ کانفرنس  منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت جامعہ چترال کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے کی، طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔  اس موقع پر ہزارہ  اور پشاور یونیورسٹی سے آئے ہوئے پروفیسرز صاحبان  اظہار خیال کیا۔

 مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ  سب مل کر وطن عزیز کی تعیر  و ترقی کیلئے کام کرے اور آپس کی رنجشیں اور نفرتیں ختم کریں۔

اسی طرح کا ایک روزہ کانفرنس ٹاؤن ہال میں وکلاء اور عوامی نمائندوں کیلئے منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد ملک میں امن و امان  اور آپس میں پیار و محبت کی فضاء کو فروغ دینا ہے  تاکہ ہم آپس میں لڑ کر امت مسلمہ کی اس عظیم قلعے کو  کمزور نہ ہونے دیں۔

 تقریب سے ڈاکٹر مھیمن، ڈاکٹر عبد الرحمان خلیل، محمد اسرار مدنی،محمد کاشف ارشاد اور پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے اظہار خیال کیا۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ محفل کو معروف سماجی کارکن اور شاعر  عنایت اللہ اسیر  کی پر ترنم نظم نے چار چاند لگادیئے۔