چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سکھر پہنچ گئے، پی پی پی رہنما مرحوم حاجی انور مہر کے لواحقین سے تعزیت

6

سکھر۔22جون  (اے پی پی):چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سکھر پہنچ گئے ، پی پی پی رہنما مرحوم حاجی انور مہر کے لواحقین سے تعزیت کی ۔ بدھ کو چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سکھر کے مختصر دورے پر یہاں پہنچے۔ وه سکھر میں واقع تماچانی ہائوس گئے جہاں انهوں نے سابق ایم پی اے مرحوم حاجی انور خان مہر کے بیٹے ویرم خان مہر اور دیگر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔سینیٹر اسلام الدین شیخ، ركن صوبائی اسمبلی صوبائی سید اویس قادر شاہ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ اور دیگر پارٹی رہنما بھی  ان کے ہمراہ تھے ۔