اسلام آباد، 16 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر رات ایک بجے تک مارکیٹیں کھلی ہوتی ہیں حالانکہ 365دن سورج نکلتا ہے لیکن ہم اس سے استفادہ نہیں کرتے ، ہماری پوری قوم با لخصوص تاجروں سے اپیل ہے کہ وہ مہذب ممالک میں رائج اوقات اپنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تیل ، بجلی ،گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کا مقابلہ کفایت شعاری سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نےکہا کہ کاروبار مغرب کے بعد بند کردیں تو توانائی کی بچت ممکن ہے۔