کوئٹہ؛جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام انڈیا میں حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی

19

کوئٹہ، 10 جون (اے پی پی ): جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام انڈیا کی حکمران جماعت بی جے پی  کی ترجمان کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف صوبائی دفتر سے ضلعی امیر جے یو آئی کوئٹہ مولانا عبدالرحمن رفیق کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں سمیت علماء اکرام سمیت پارٹی ورکروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 احتجاجی ریلی  مختلف شاہروں سے گزری۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنماوں نے  مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ترجمان نے دانستہ طور پر امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے، مسلمانوں کو کسی بھی صورت شان رسولﷺ میں گستاخی  قابل برادشت نہیں، اس عمل پر  ہم پوری  بی جے پی اور بھارتی حکومت کو ذمہ دار سمجھتے ہیں، دنیا بھر نے بھارت سرکار کا اصل چہرہ دیکھ لیا جو مسلمانوں کے خلاف  تعصب پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کے اقدامات سے نفرتوں کو جنم دیا گیا ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔