ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں، تعلیم اور دیگر بنیادی  سہولیات تک رسائی ہر بچے کا آئینی حق ہے؛ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان

24

لاہور، 12جون ( اے پی پی ): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ  ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں، تعلیم اور دیگر بنیادی  سہولیات تک رسائی ہر بچے کا آئینی حق ہے، مسلم لیگ کے سابق دور حکومت میں صوبے سے چائلڈلیبر کے خاتمے کیلئے موثر قانون سازی کی گئی۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ دور میں بھٹوں پر مشقت کرنیوالے بچوں کو  تعلیم  دینے کے  لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے، معاشرے سے چائلڈلیبر ختم کرنے کے لیے  ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ہر فرد اپنے حصے کی شمع جلائے گا تو اندھیرا دور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے میں کم وسلیہ افراد کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔