سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برٹش ہائی کمیشن کے وفد کی ملاقات ، باہمی دلچسپی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے امور زیر بحث آئے

5

 

اسلام آباد،5جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برٹش ہائی کمیشن کے وفد  نے ملاقات کی جس میں  باہمی دلچسپی اور قانون کے شعبے میں باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔

ملاقات کے دوران قانون کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان معاونت کے معاہدوں پر جس سے دونوں ممالک مستفید ہو سکیں زیر بحث آئے۔لیگل ایجوکیشن کے حوالے سے دونوں حکومتوں کے مابین معاہدوں پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے اس موقع پر کہا کہ لیگل ایجوکیشن میرے دل کے بہت قریب ہے اور ہم اس پر تیزی سے کام کر رہے  ہیں۔