ملتان؛ موسلا دھار بارش کے بعد ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری

1

ملتان، 7جولائی(اے پی پی ): شہر اولیاء میں جمعرات کی صبح موسلا دھار بارش کے بعد ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن جاری  ہے جبکہ کمپنی ورکرز  سوئیپنگ کی بجائے ویسٹ لفٹنگ کاکام سرانجام دے رہے ہیں،شاہراہوں کے اطراف میں نکاسی آب کے لئے موجود کلورٹ سے کچرا ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

کمپنی کے سی ای او امیرحسن نے عید سےقبل زیرویسٹ آپریشن پر سوفیصد کامیابی حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بارش کو صفائی آپریشن میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے،شہر کی تمام بڑی سڑکوں،چوکوں اور ان سے منسلک گلیوں سے ویسٹ اٹھانے کے لئےآپریشن جاری ہے۔بارش کے پیش نظر کمپنی ورکرز کو بجلی کے پولز سے دور رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔