مہنگائی کے دور میں عام آدمی کے لئے سفری سہولتیں اہم قدم ہے؛ وزیر اعظم شہباز شریف

2

اسلام آباد،07 جولائی(اے پی پی ): وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے دور میں عام آدمی کے لئے سفری سہولتوں کی فراہمی  اہم قدم ہے۔

ان خیالات اظہارانہوں نے جمعرات کو یہاں اسلام آباد گرین لائن، بلیو لائن میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ماہ کے لئے گرین لائن، بلیو لائن میں سفر  مُفت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے ذریعے پورے ملک میں سستی بجلی کا جال بچھائیں گے۔