Home National District News میرپورخاص؛ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی پولیس کے شہید اہلکاروں...

میرپورخاص؛ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی پولیس کے شہید اہلکاروں کے گھر آمد،تحائف و عیدی پیش کی گئی

میرپورخاص، 06 جولائی ( اے پی پی):  انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ  غلام نبی میمن کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس  میرپورخاص رینج  ذولفقار علی مھر کی ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کے ہمراہ سندھ پولیس کے شہید اہلکاروں کے گھروں پر آمد،  ڈی آئی جی میرپورخاص رینج اور ایس ایس پی میرپورخاص  کی جانب سے  شہداء پولیس کے ورثاء سے ملاقات کی گئی، جس میں شہداء کے ورثاء میں عیدالضحٰی کی مبارکباد دی گئی اور تحائف و عیدی پیش کی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور انکے حل سے متعلق فوری احکامات جاری کئے گئے.

ڈی آئی جی میرپورخاص رینج  کا کہنا تھا کہ سندھ  پولیس کے شہداء ہم سب کا فخر ہے اور سندھ  پولیس کے تمام افسران و جوان شہداء کے اہل خانہ کے ہر غم و خوشی میں ان کے ساتھ  شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ  آج جب ہم سندھ  پولیس کے شہداء کی قربانیوں اور عزم و شجاعت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں تو ہمیں انکی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمیں اپنے ملک کو مضبوط اور اقوام عالم میں عظیم مقام دلانے کے لییے انتھک محنت اور لگن سے کام کرنا ہے۔

اس کے علاوہ اس موقع پر  آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

Exit mobile version