اسلام آباد ، 29 جولائی (اے پی پی ): پاکستان مسلم لیگ ( ن)کی نائب صدر مریم نواز نے جمعہ کو یہاں نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ آٹھ برسوں سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ میں سارے کام عمران خان کے دستخط سے ہوئے، عمران خان کی فارن فنڈنگ پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی۔











