اسلام آباد ، 29 جولائی (اے پی پی ): پاکستان مسلم لیگ( ن)کی نائب صدر مریم نواز نے جمعہ کو یہاں نیوز کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان کی فارن فنڈنگ پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ برسوں سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کی جا رہی ہے، فارن فنڈنگ میں سارے کام عمران خان کے دستخط سے ہوئے۔











