اسلام آباد، رتی گلی ترنول میں بارش کے باعث دو گھروں کی دیواریں گر گئیں۔

10

اسلام آباد ، 25 جولائی ( اےپی پی): رتی گلی ترنول میں بارش کے باعث دو گھروں کی دیواریں گر گئیں۔تاہم رہائشی محفوظ رہے۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اے سی صدر ثانیہ حمید پاشانے جگہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے سی نے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور ریسکیو عملے کوامدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔