اسلام آباد،07جولائی(اے پی پی): وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں ٹیوب ویلزکی سولر پر منتقلی کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، امید ہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں آئندہ برس موسم گرما سے پہلے 7 سے 10 ہزار میگا واٹ کا ریلیف مل سکے گا۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم کو وزارت توانائی سے شمسی توانائی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک ایک میگاواٹ کے چھوٹے پلانٹس لگائے جائیں گے۔