ملتان،13جولائی (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے رہنماعابدشیرعلی نے کہاہے کہ انشاءاللہ 17جولائی کو جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی ۔
ملتان میں مریم نواز شریف کی آمدکے موقع پر جلسہ عام کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو لیہ میں شکست نظرآرہی ہے ،مقامی لوگوں نے شاہ محمودقریشی کوخداحافظ کہہ دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرعملدرآمدہوناچاہیے ۔الیکشن کمیشن آنکھیں بند کرکے نہ بیٹھے ،ہم پرامن طریقے سے الیکشن چاہتے ہیں ،الیکشن میں کوئی بدنظمی ہوئی تو الیکشن کمیشن اورمقامی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی ۔
عابدشیرعلی نے کہاکہ ہم 17جولائی کو عمران خان کی سیاست دفن کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہارے ہوئے لوگ سلمان نعیم پرالزام لگاتے ہیں کہ وہ ووٹوں کے لئے موٹرسائیکلیں دے رہے ہیں پھرہمیں نوٹس آجاتے ہیں ۔