اوکاڑہ،9جولائی(اے پی پی): انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس خالد محمود نے عید کے دنوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی ہیں۔اس سلسلے میں ہائی وے پر اوورلوڈنگ/اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کےخلاف مہم کامیابی سے جاری ہے اور ہائی وے این فائیو سینٹرل زون پر موٹر وے پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر گزشتہ دو دنوں میں 4000 گاڑیوں کی چیکنگ کی جبکہ اوورچارجنگ کرنے پر485 گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔
ترجمان موٹر وےپولیس کے مطابق ڈی آئی جی محبوب اسلم کی خصوصی ہدایت پر اوورلوڈنگ کرنے پر 3500 گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور جرمانے کیے گئے۔ 6 لاکھ روپے سے زائد رقم اوورچارجنگ کی مد میں وصول کی گئی اور رقم مسافروں کو واپس دلوائی گئی۔