اوکاڑہ؛ ریسکیو1122 نے لاکھوں روپے مالیت کی بھینس گہرے کنویں سے بحفاظت نکال لی

6

اوکاڑہ،9جولائی( اے پی پی): نواحی گاؤں 45/3 آر میں لاکھوں روپے مالیت کی بھینس گہرے کنویں میں جا گری، ریسکیو ٹیموں نے بھینس کو بحفاظت نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیتی بھینس کو بحفاظت کنویں سے نکال کر مالکان کے حوالے کر دیا۔