اوکاڑہ،08جولائی(اے پی پی): موٹروے پولیس سینٹر زون نے عیدالاضحی کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان کی طرف سے مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے اور سواریوں کی اوور لوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ریجنل کمانڈر سینٹرل ریجن محبوب اسلم کے احکامات اور سینٹرل کمانڈر سینٹر ون شہباز عالم کی ہدایات پر عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے اور اوورلوڈنگ میں ملوث پائی جانے والی تمام پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، تمام ڈی ایس پیز اس خصوصی مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ مسافروں کو اپنے پیاروں کے پاس پہنچنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔