اٹک؛ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی زیر صدارت اجلاس، محرم الحرام میں مجمو عی امن و امان اور عوامی سہولت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

12

اٹک29،  جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں مجمو عی امن و امان اور عوامی سہولت کے لیے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں محرم الحرام کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ شر کاء کو اس موقع پر انتظامات کے متعلق بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فول پر وف سیکورٹی کی مکمل ذمہ داری ضلع پولیس کی ہو گی ۔انہوں نے اس ضمن میں انتظا مات مکمل کر لیے گئے ہیں، حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کے لیے رینجرز کے دستے بھی تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی اجتماعات کورونا ایس او پیز کے مطابق ہو ں گے۔شہری دفاع،صحت،ریسکیو1122،ٹر یفک پو لیس،ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں اور دیگر قانون نافذ کر نے والے ادارے بھی اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں گے۔اس کے علاوہ ضلعی اور تحصیل سطع پر کنٹرول رومز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں سے تمام مذہبی اجتماعات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی جاری رہے گی۔

ڈی سی اٹک نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران انتہائی ہو ش مندی اور مستعدی سے کام لیں۔ تمام رو ٹس اور مذہبی اجتماعات کی باقاعدگی سے نگرانی کر یں اور حکومت پنجاب کی طرف سے محرم الحرام کے لیےجاری کردہ ضابطہء اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران جلوس اور مذہبی اجتماعات سے متعلق ڈی سی آفس اٹک کو لمحہ بہ لمحہ رپورٹ کر یں گے،تمام متعلقہ محکمے ایکدوسرے سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔تمام متعلقہ ضلعی افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین  نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت کے افسران لنگر اور سبیلوں کا معائنہ کر یں گے۔ روزانہ کی بنیاد تمام صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے کر رپورٹس اعلیٰ حکام کو بھجوائی جائیں گی ۔محکمہ شہری دفاع کا عملہ مجالس کے مقام اور جلوسوں کے روٹس کی سویپنگ کرے گا۔انہوں  نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک ذوالفقار احمد، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، بلدیہ کے چیف افسران، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد الہی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔