اٹک :محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اہم اجلاس

3

                                                                                        

       

اٹک،25 جولائی  ( اے پی پی) :محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شر کاء نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں اتحاد و یگانگت،صبر و استقامت کادرس دیتا ہے۔امام عالی مقام رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی میدان کر بلا میں شہادت ہمیں باطل کے سامنے مضبوطی سے کھڑا ہو نے کا سبق سکھاتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم شہدائے کر بلا کی بے مثال قربانیوں کے لا زوال درس پر عمل کر یں اور اپنی زندگیوں کو اللہ تعالیٰ،حضرت محمد مصطفیﷺ،اہل بیت اطہار اور صحابہ اکرام رضوان اللہ اجمعین کی سنت کے مطابق گذاریں تاکہ دیناو آخرت میں فلا ح پا سکیں۔یہ مبارک مہینہ اہمیں ایثار و قربانی سے ہمکنار کر تاہے۔ہمیں چاہیے کے اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ لوگوں کی زندگیوں کو مشعل راہ بنائیں تاکہ روز محشر اللہ تعالیٰ اورحضرت محمد مصطفیﷺ کے سامنے کامیابی حاصل کر سکیں۔اجلا س میں محرم الحرام سے متعلق تمام امور زیر بحث لائے گئے۔تمام شر کاء نے بھرپور رائے کا اظہار کیا اور مختلف تجاویزپیش کیں۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک محمدذوالقرنین نے کہا ماہ مبارک میں تمام مذہبی اجتماعات کو مکمل میونسپل سروسز فراہم کی جائیں گی۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان اجتماعات میں جاتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر بھر پور عمل درآمد کر یں۔ ضلعی و تحصیل سطع پر کنٹرول رومز بھی قائم کیے جائیں گے جہاں سے تمام اجتماعات کی مکمل اور سخت نگرانی کی جائے گی۔ ڈی ایس پی سردار اظہر شبیر نے کہا کہ محر م الحرام میں فول پر وف سیکو رٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور اس ضمن زیرو ٹالر نس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ ضلع پولیس مذہبی اجتماعات کے منتظمین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔سوشل میڈ یا کے مواد کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کے قابل اعتراض مواد کو کسی بھی قسم کے میڈ یا چینل پر نشر کر نے کی اجازت نہیں ہو گی۔ممبران امن کمیٹی نے انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کر وائی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک ذوالفقار احمد،ڈی ایس پی سردار اظہر شبیر خان، اسسٹنٹ کمشنرز،ممبران امن کمیٹی پیر سعادت علی شاہ،مولانا محمود الحسن توحیدی،مو لانا شیر زمان،سید وقار نقوی،آفتاب حسین حیدری،ملک اعجاز،محمد صفدر،محمد الماس،بین المذہب ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران شیریں اسلم،جاوید جانسن اور دیگر ممبران و افسران نے شرکت کی۔