بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دور دراز سرحدی علاقوں میں فضائی ریلیف آپریشن

6

کوئٹہ، 13 جولائی (اے پی پی) بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دور دراز سرحدی علاقوں میں فضائی ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے وزیراعلءبلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر فضائی ریلیف آپریشن کے لیے حکومت بلوچستان کے MI 17 ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا ،ہیلی کاپٹر کے زریعہ کئی ٹن امدادی سامان ژوب کے سرحدی علاقے قمر دین کاریز پہنچا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے  وزیراعلی نے کہا ہے کہ  یہ ہیلی کاپٹر مزید امدادی سر گرمیوں کے لئے زیر استعمال رکھا جائے گا ہیلی کاپٹر کو دور دراز علاقوں میں امدادی سامان کی رسد کے لی? استعمال کیا جارہاہے۔