بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے ؛وزیرِاعظم محمد شہباز شریف

1

  اسلام آباد، 7 جولائی (اے پی پی ):  وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے ۔

ان خیالات کا اظہار  وزیر اعظم شہباز شریف نے  وزیر اعلیٰ  بلوچستان عبد القدوس بزنجو  سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم سے ملاقات کی۔  ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال سمیت صوبہ بلوچستان کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

 وزیرِاعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔