بہاولنگر، 16 جولائی (اے پی پی ): ضمنی الیکشن پی پی 237 کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ سامان میں بیلٹ باکس،بیلٹ پیپر اور اسٹیشنری شامل ہے۔سامان کی ترسیل کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیا گیا ہے جبکہ سامان کی ترسیل کے لیے خصوصی گاڑیوں کا بھی انتظام کیا گیا ۔
حلقہ پی پی 237 میں دو لاکھ پچیس ہزار تین سو اکتالیس مرد و خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔حلقے میں ٹوٹل 160 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں مردوں کےلئے 26 ، خواتین کےلئے 25 پولنگ اسٹیشنز جبکہ 109 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں 160 پولنگ اسٹیشنز پر 503 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔مردوں کے لئے 275 پولنگ بوتھ جبکہ خواتین کے لئے 228 بوتھ بنائے گئے ہیں۔ 10 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اے کیٹیگری جبکہ 8 کو کم حساس بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے ۔
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج منچن آباد میں مرکزی کنٹرول قائم کیا گیا ہے الیکشن کے عمل کو پرامن بنانے کے لئے 2200 سے زائد مرد و خواتین پولیس افسران واہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔