تھرپارکر،23جولائی( اے پی پی) تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ میں تیز بارش جاری ہے، پانی کے نکاسی کا نظام نا ہونے کی وجہ سے بجیر محلہ، لوہار محلہ، سنت نینو رام سمیت دیگر کالونیوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔
بارش کا پانی گھروں سمیت دکانوں میں داخل ہو گیا ہے، اس وقت تک 127 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے اور اب تک بارش جاری ہے۔اس کے علاوہ تھرپارکر کے دیگر علاقوں تھر کول ایریا، چیلہار، ڈیپلو سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش جاری ہے۔