جلال پور پیروالا،21 جولائی (اے پی پی ):موٹر ایم فائیو کرم علی والا کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کی خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبعی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال جلال پور منتقل کردیا گیا ہے ۔ ریسکیو کے مطابق کار میں سوارفیملی مری سے خانپور جارہی تھی کہ راستے میں گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی ۔