مظفر گڑھ،16 جولائی (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی جانب سے ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی قیادت میں ضمنی الیکشن کے موقع پر حلقہ پی پی 272 اور273 میں فلیگ مارچ کیا گیا۔فلیک مارچ میں تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ایلیٹ ٹیمز اور ٹریفک کی نفری نے حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے کہا کہ عوام پرامن رہیں اور آزادی سے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ پرامن الیکشن کے انعقاد کے لیے مظفرگڑھ پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔