کوئٹہ، 14 جولائی ( اے پی پی ): چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیزعقیلی نے کہا ہے کہصوبائی حکومت سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے ، مکمل بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
جمعرات کو یہاں جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات اورانتظامیہ کی جانب سے فوری اور موثر امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ خود تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں اور امدادی کاروائیوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیزعقیلینے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 10 ڈیمز کو جو نقصان پہنچا ہے، اس پر سب کوتشویش ہے لیکن اس سلسلے میں وزیراعلی معائنہ ٹیم کو فوری طور پر تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہےاوراگر تحقیقات کے نتیجے میں ڈیمز کو ہونے والے نقصانات کی وجہ تعمیراتی نقص پایا گیا تو ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عملمیں لائی جائیگی ۔
چیف سیکرٹری نےتمامسرکاری حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں دلجمعی اورخلوص نیت کیساتھ اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ امدادی کاروائیوں اور متاثرین کی بحالی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیجائیگی۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع لسبیلہ میں مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے، اس سلسلے میں اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور متعلقہ محکموں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار اور خدمات پر بات چیت کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ علاقے کے عوام کو نقصانات سے بچانے کیلئے مربوط اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہونگے۔











