حکومت نے تخفیف غربت کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا ہے؛وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری  

26

اسلام آباد،4جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری نے کہا ہے کہ   حکومت نے تخفیف غربت کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا ہے، بلوچستان کے مزید 5 لاکھ افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا   اظہار انہوں نے  پیر کو یہاں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری نے کہاکہ  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سماجی مدد کا کامیاب پروگرام ہے۔کوشش ہے کہ 90 لاکھ گھرانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کریں۔36 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ کی مد میں تعلیم کے لئے رکھے گئے ہیں۔سکالرشپ کی رقم بڑھا کر دوگنی کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان  میں 5 لاکھ گھرانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا  دائرہ کار بڑھا رہے ہیں،وہاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 یونٹ قائم کئے جائیں گے،غربت کے خاتمے کے لئے  ڈائنامک رجسٹری کا عمل شروع کرنے جارہے ہیں۔