خیرپور، 08جولائی(اے پی پی): فيض گنج کے پندرہوں نہر میں 35 فٹ چوڑا شگاف پڑ گيا، نہر میں شگاف پڑنے سے کاشت کی گئی کپاس، گھاس، سبزیاں اور دیگر فصل پانی کی لپٹ میں آ گئی ہے۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ فیض گنج پانچ ماہ سے نہر میں پانی نہیں دیا گیا، برسات پڑی تو آبپاشی عملے نے نہر میں پانی چھوڑ دیا، محکمہ آبپاشی کی غفلت سے شگاف پڑا ہے ، ہمارا لاکھوں کا نقصان ہوچکا ہے جس کا ذمہ دار محکمہ آبپاشی ہے۔
آبپاشی حکام ایس ڈی او فیض گنج کا کہنا ہے کہ برسات کے باعث شگاف پڑا کنٹرول کر کے شگاف بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔