راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے

11

اسلام آباد ،26جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ مون سون سیزن کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے آج صبح راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے تھے جبکہ  تین گھنٹوں کے بعداب نارمل صورتحال پر سپل ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.5فٹ تک آگئی ہے ۔ کورنگ نالے کر گرد عملہ مشینری سمیت تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ  اے سی رورل پولیس اور دیگر متعلقہ سٹاف کے ساتھ صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بہاؤ میں رکاوٹوں کوہٹانےکے لئے ریسکیو عملہ موجودہے۔