رینالہ خورد،23جولائی(اےپی پی): قائمقام ڈپٹی کمشنر حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے ایس او پیز پر عملد رآمد کے لئے عام شہریوں اور کاروباری حضرات کے لئے آگاہی پروگرام کو تواتر سے جاری رکھا جائے۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ قائمقام ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا کہ محدود وسائل ہماری ترقی اور کارکردگی میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے، ہمیں موجودہ وسائل کو اس انداز میں بروئے کار لانا ہے کہ ہم لوگوں کے لئے زیادہ زیادہ آسانیاں پیدا کر سکیں، سرکاری محکمے اپنی کار کردگی سے شہروں کے لئے بہتر سہولیات پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاوَ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق شہریوں کو بتانے کے ساتھ ساتھ سکولوں کالجوں کے طالبعلموں کو بھی آگاہ رکھا جائے۔
ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور سر ویلینس کی ذمہ داریوں کے لئے متعین ٹی میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہی ہیں۔
قائمقام ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے محکمہ بلڈنگ ،پبلک ہیلتھ اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام عمارتوں میں صفائی ستھرائی ،سیو ریج لائنوں کی مرمت اور واٹر سپلائی کے انتظامات کو بہترین حالت میں رکھیں، نل اور واٹر سپلائی پائپوں کی لیکیج کسی جگہ سے نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ انسداد ڈینگی میٹنگ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوا لقر نین ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی مو جود تھے ۔