رینالہ خورد،24جولائی(اےپی پی): نواحی علاقے شیرگڑھ نجی مارکی میں آئی بارات میں شامل باراتیوں نے ہوائی فائرنگ کر دی،سپیشل برانچ کی نشاندھی پر پولیس تھانہ شیرگڑھ موقع پر پہنچ گئی اور سپیشل برانچ کی اطلاع پر پولیس نے فائرنگ کرنے والے متعدد باراتیوں کو گرفتار کرلیاہے۔