سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس محمد الطاف بلوچ نے رحیم یار خان کو روجھان سے ملانے والے شیخ خلیفہ برج کا دورہ کیا

12

رحیم یار خان، 25 جولائی (اےپی پی):رحیم یار خان : سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس محمد الطاف بلوچ نے رحیم یار خان کو روجھان سے ملانے والے شیخ خلیفہ برج کا دورہ کیا۔ سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب نے روجھان اور رحیم یار خان سائیٹ پر شیخ خلیفہ برج اپروچ روڈ پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایف ڈبلیو او,  نیسپاک,  ہائی ویز نے جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب نے اقبال آباد تا تھلی روڈ دورویہ سڑک پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔

اس موقع پر سیکرٹری کمیونیکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ دریائے سندھ پر شیخ خلیفہ برج رحیم یار خان اور روجھان اپروچ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ روجھان سے 11 کلومیٹر اور رحیم یار خان کی جانب 4 کلومیٹر روڈ پر کام جاری ہے ۔  شیخ خلیفہ برج کی دونوں اطراف دریائے سندھ میں سٹون پیچنگ کا کام جاری ہے ۔ اپروچ روڈ کا منصوبہ 2024 میں مکمل کیا جائے گا۔

 نئی شاہرات اور عمارات کی تکمیل سے جنوبی پنجاب میں معاشرتی و معاشی ترقی پروان چڑھے گی ۔ : سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس نے ضلع میں جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔