صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں اہم اجلاس منعقد ہوا
کوئٹہ,22جولائی(اے پی پی ):صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر محکمہ داخلہ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا ,اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے صوبے میں امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی, اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ حالیہ واقعات کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور حساس تنصیبات، مذہبی عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں اور کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے جبکہ سنگین جرائم میں ملوث عادی مجرمان اور انکے سہولت کاروں کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں
مشیر داخلہ نے کہا کہ دیگر صوبوں کی پولیس فورسز کے ساتھ خطرناک گینگز کاڈیٹا شئیر کیا جائے تاکہ ان کی بیخ کنی کا عمل مزید تیز ہوسکے۔
اور نیشنل ایکشن پلان کے وضع کردہ تمام قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پر چیکنگ اور نگرانی کا عمل مزید بہتر کیا جائے۔