ملتان،21جولائی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام آگاہی ویک کا آغاز،آبادی کنٹرول کرنے کا شعور اجاگر کرنے کیلئے رضا ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی سربراہی میں ریلی بھی نکالی گئی ۔اس موقع پر مشیر وفاقی محتسب محمود جاوید بھٹی اور ڈی او پاپولیشن آفتاب احمد اعوان بھی موجود تھے اورریلی میں پاپولیشن افسران اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
رضوان نذیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ آبادی کو کنٹرول کئے بغیر وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن نہیں اور کہا آگاہی ویک میں کم آبادی کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے گا ۔
محمود جاوید بھٹی نے کہا کہ ہر شہری اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے آبادی کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرے ۔
سیمینار میں مقررین نے پاپولیشن کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔