ضلع انتظامیہ کے احکامات کے پیش نظر مری میں آٹھ ہزارسے زائد گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سی ٹی او نوید ارشاد

3

مری،11جولائی (اےپی پی):سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد نے کہا ہے کہ عید الا ضحی تعطیلات کے دوران مری میں سیاحوں کی آمد سے رش کے دوران، ٹریفک پولیس کے 360سے زائد اہلکارفرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔ ضلع انتظامیہ کے احکامات کے پیش نظر مری میں آٹھ ہزارسے زائد گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مری میں ابتک سیاحوں کی2900سے زائد گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں

انہوں نے کہاکہ مری میں موجود رہ کر تمام ٹریفک انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر داخلی راستوں و چیکنگ پوائنٹس پر ڈرائیونگ لائسنس چیک کیے جا رہے ہیں۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ سیاح حضرات ڈبل لائن بنانے و غلط پارکنگ سے گریز کریں۔

بارش کے باعث روڈ پر پھسلن ہونے کی وجہ سے گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔