لاہور ، 11جولائی (اے پی پی): سردار ایاز صادق نے بی بی پاک دامن کے دربار پر جلد کام مکمل کروانے کییقین دہانی کروائی۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے بی بی پاک دامن کے مزار کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر اے سی ایس، ڈی سی، سیکرٹری اوقاف اور دیگر حکام نے یقین دہانی کروائی کہ بی بی پاک دامن دربار کو اڑتالیس گھنٹوں میں زائرین کےلئے کھول دیا جائے گا، تعمیراتی کام بھی کیاجائےگا جبکہ محرم الحرام کے دوران زائرین کا تحفظ بھی کیاجائےگا۔