عمران خان جسے پنجاب کا بڑا  ڈاکو کہتے تھے اس کو وزیراعلیٰ بنانے کے لئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں؛ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

5

اسلام آباد، 03 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے  کہا ہے کہ عمران خان جسے پنجاب کا بڑا  ڈاکو  کہتے تھے اس کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں  ۔

اتوار کو یہاں فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  سبسڈی ختم کرنے اور لیوی لگانے کے آئی ایم ایف سے معاہدے پر شوکت ترین کے دستخط ہیں۔  انہوں نے  کہا کہ ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لئے مشکل سیاسی فیصلے کئے ہیں ۔