عمران خان کا ایجنڈا جمہوریت اور آئینی اداروں کو آگ لگانے کا ہے،وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر  کی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس

7

اسلام آباد۔21جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے  جمعرات کو وزیرمملکت  پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کا ایجنڈا جمہوریت اور آئینی اداروں کو آگ لگانے کا ہے۔

 خرم دستگیر خان نے اب بھی عمرانی فتنہ جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ یہ ہوا وہ ہوا ،میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ جھوٹ چھوڑ دو اور اس ملک کی بہتری کے لیے قدم بڑھائو۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ فاشسٹ جماعت سے ہے اور ان کے ہر ایک جھوٹ کو ہم ناکام بنائیں گے