عوامی خدمت کا سفر انشاءاللہ جاری رکھیں گے: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن

15

لاہور ، جولائی 25(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے بہاولپور سے  تعلق رکھنے والے  صحافیوں کے وفد نے سینئر صحافی اے مجید گل  کی  قیادت میں ملاقات کی۔

وفد میں سینئر صحافی محمد امین عباسی ، امجد محمود اعوان ،میاں آصف کبیر اور دیگر شامل  تھے ملاقات میں تعلیم اور  دیگر امور پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پچھلی حکومت نے  مسلم لیگ ن کے دور میں شروع کیے منصوبے نظر انداز کیے۔

عوامی فلاح و بہبود کے لیے جو منصوبے مسلم لیگ ن کے پچھلے دور حکومت میں شروع ہوئے تھے وہ ابھی تک نامکمل ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن معاشی سمیت دیگر مسائل سے ملک کو نکالنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے. معاشی مسائل حل ہوں گے تو ملک ترقی کرئے گا.

انھوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر انشاءاللہ جاری رکھیں گے۔ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی خالی سیٹوں پہ فوری طور پہ جبکہ مدت ختم ہونے کی صورت میں 6 ماہ قبل تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے. اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے درمیان روابط مضبوط کرنے کے لیے یونیورسٹیوں میں مختلف کنسورشیم بنانے پر کام ہو رہا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت میں بنائے گیا قائداعظم سولر پارک ایک ماحول دوست اور نفع بخش منصوبہ ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفد کے شرکاء نے وفد نے مسلم لیگ ن کے  بہاولپور کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کیوفد نے کہا کہ حکومت نے بہاولپور میں سپیڈو بسوں کی فراہمی سے طلباء سمیت مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو باعزت طریقے سفری سہولیات فراہم کی ہیں۔  امید ہے کہ حکومت تمام صوبے بلخصوص بہاولپور کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی۔