قومی رابطہ کمیٹی کی بیرونی امدادسے چلنے والے منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کودورکرنے اورجلدمکمل کرنے کی ہدایت

8

اسلام آباد،4جولائی  (اے پی پی):بیرونی معاونت سے چلنے والے منصوبوں کیلئے قائم قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیرکو وزارت اقتصادی امورمیں منعقد ہوا، جس میں عالمی بینک کے منصوبوں ہائیڈرومیٹ وکلائمٹ سروسز کے 188 ملین ڈالرکے منصوبوں کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں ان منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کودورکرنے اورانہیں جلد مکمل کرنے کی ضرورت پرزوردیاگیا، اس مقصد کیلئے قائم ٹاسک فورسزکومنصوبوں کی جلدازجلد تکمیل کویقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ شراکت داروں سے منظوری، دستخط ونفاذ سے متعلق امورکوجلدازجلد نمٹانے کی ہدایت کی گئی۔