محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاءاللہ

13

رینالہ خورد،25جولائی(اےپی پی): محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ واقعہ کربلا ہمیں ایثار قربانی اور صبر کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاءاللہ نے محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ کے  دوران کیا انہوں نے امام بارگاہ کا دورہ کیا۔ روٹس چیک کیے اور ٹی ایم اے واپڈا محکمہ صحت کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں بھائی چارے ایثار قربانی اور برداشت کا سبق دیتا ہے ہمیں چاہیے کہ فرقہ پرستی سے ہٹ کر دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں اور پُرامن  معاشرے کے لیے اپنی مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندے بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاءاللہ نے عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ بازاروں گلیوں میں ٹوٹی ہوئی سڑکات کو فوری مرمت کھڈے  وغیرہ پر کیے جائیں اور راستوں میں آنے والی برقی تاروں کو بھی اونچا کیا جائے تاکہ آنے جانے میں آسانی پیدا ہو۔