مری :ریسکیو اہلکاروں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات جاری

10

مری ،21 جولائی (اے پی پی ): مری میں جاری شدید بارش کے پیش نظر لینڈ سلائڈینگ، دھند ،ندی نالوں میں تغیانی اور کسی بھی ہنگامی صورت تحال سے نمٹنے کے لئے قائم کیے جانے والے ریسکیو سٹیشنز اور مختلف شاہراہوں پر قائم کیے جانے والے امدادی مراکز پر فرائض دینے والے ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیا ۔

انچارج ایمرجنسی آفیسر نے بارش اور شدید دھند کے باعث مری میں آنے والے سیاحوں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی میں امدادی ہیلپ لائن 1122 اور 0519330016 پر رابطہ کریں،کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے،موٹر سائیکل سورا ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ،دوران سفر تیز رفتاری سے اجتناب کیا جاۓ۔

 ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ریسکیو 1122 مری کے اہلکار دئیے گئے ایمرجنسی میڈیکل کور پلان کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ماؤنٹین ریسکیو ٹریننگ فسیلیٹی بائی پاس روڈ پنڈی پوائنٹ،مال روڈ مری،اپر جھیکاگلی روڈ،سنی بنک،جھیکاگلی،کالی مٹی کلڈنہ باڑیاں روڈ،سرینگر روڈ علیوٹ،کجھٹ موٹروے اور سیاحتی مقام نیو مری شامل ہیں،تمام ہنگامی مراکز میں ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں،ہنگامی مراکز کے قیام کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی میں شہریوں کو بروقت ریسکیو سروس فراہم کرنا ہے۔