ملتان؛سی ای او ویسٹ منیجمنـٹ کمپنی امیرحسن نے کمپنی کی موبائل ورکشاپ کا افتتاح کردیا

6

ملتان، 9جولائی(اے پی پی):سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنـٹ کمپنی امیرحسن نے کمپنی کی موبائل ورکشاپ کا افتتاح کردیا ہے۔سی ای او امیر حسن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل ورکشاب عید آپریشن میں حصہ لینے والی کمپنی کی گاڑیوں کی خرابی کی صورت میں ان کی فیلڈ میں مرمت کرےگی اور یہ  ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے طور پر کام کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کا قیام پہلی بار لایا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی ورکشاپ کے ریکارڈ کے نظام کو موثر بنادیا گیا ہے۔

ورکشاپ منیجر حسن امجد نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عید آپریشن میں کمپنی کی  ملکیت 223 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں کمپلینٹ سنٹر قائم کردیا گیا ہے۔فیلڈ میں گاڑی خرابی کی صورت میں ڈرائیور 9330913-061 پر کال کرے گاجس پر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی گاڑی موقع پر پہنچے گی۔انہوں نے بتایا کہ سپروائز ،ڈیزل مکینک، الیکٹریشن اور ویلڈر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم میں شامل ہیں۔

بعد ازاں سی ای او نے ورکشاپ کے مختلف شعبے دیکھے اور کمپلینٹ سنٹر کا بھی وزٹ کیا۔