ملتان؛ عیدصفائی آپریشن تیسرے روز بھی جاری، ابتک11ہزار390 ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا

41

ملتان، 12جولائی(اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا عیدصفائی آپریشن تیسرے روز بھی کامیابی کے ساتھ جاری،عید قرباں کے پہلے دو ایام میں11ہزار390 ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔

 سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی امیر حسن نے صبح سویرے فیلڈ آفسسز کا دورہ کیا ، افسران اور ورکرز سے بات چیت کی اور  مشینری کی پڑتال بھی کی۔انہوں نے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

 اس موقع پرسی ای او امیر حسن نے کہا کہ عید کے پہلے روز 5733 ٹن اور دوسرے روز5657ٹن آلائشوں کو تلف کیا گیا ہے ، عید کے پہلے دو ایام میں کمپلینٹ سنٹر پر آنیوالی676 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے تیسرے روز بھی کمپنی کے افسران پُر عزم اور ورکرز پُر جوش ہیں اور کہا کمپنی ورکرز کو فیلڈ میں بہترین کھانا اور ٹھنڈا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

  سی ای او نے کہا ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی آج اپنا ہدف عبور کرےگی،تمام عارضی سٹوریج پوائنٹس پر آلائشوں اور ویسٹ کی آمد جاری ہے جبکہ لینڈ فل سائیٹ پر آلائشوں کی تلفی تیزی سے کی جارہی ہے اور سٹوریج پوائنٹس اور لینڈ فل سائیٹ پر ڈس انفکشن کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ

مختلف علاقوں میں فینائل ملے پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے ، فیلڈ فورس کو تمام خالی پلاٹوں سے ویسٹ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینٹل مشینری کو بھرپور انداز میں استعمال میں لایا جارہا ہے ، آج ملتان کو زیرو ویسٹ کردیا جائے گا۔