اوکاڑہ: عید الاضحی کے موقع پر شہداءموٹر وے پولیس کے اہل خانہ کو خصوصی گفٹ ہیمپر اور انعامات دیئے گئے

13

اوکاڑہ،11جولائی( اے پی پی):ریجنل کمانڈر سینٹرل ریجن محبوب اسلم کے احکامات اور سینٹرل کمانڈر سینٹر ون شہباز عالم کی ہدایات پر عید الاضحی کے حوالہ سے شہداءموٹر وے پولیس کے اہل خانہ کو بیٹ نمبر 14 میں تعینات ڈی ایس پی سائرہ طارق نے شہداء کے گھروں میں پہنچ کر شہداء کی فیملیز کوخصوصی گفٹ ہیمپر اور انعامات دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ سیکٹر کمانڈر سینٹر ون شہباز عالم نے کہا ہےکہ شہداء کسی بھی فورس کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔موٹروے پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا  شہداء  کی فیملی کا خیال رکھنا موٹروے پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔