ملتان؛ نشتر بلڈ ٹرانسفیوژن کمیٹی کا اجلاس، وائس چانسلر   پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا  محفوظ منتقلیِ خون کے سلسلے میں قوانین اور معیار مرتب کرنے اور ان پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

7

ملتان،26 جولائی( اے پی پی ):  وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت نشتر بلڈ ٹرانسفیوژن کمیٹی کا اجلاس  منگل کو یہاں  منعقد ہوا۔اجلاس میں خون کی سٹوریج،خون کی سکریننگ اور محفوظ منتقلیِ خون کے حوالے سے مختلف امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں خون کی قلت پر قابو پانے اور اس کے اجزاء کی تیاری سمیت عام لوگوں کو خون کا عطیہ دینے پر مائل کیے جانے کے حوالے سے آگاہی مہم کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے  محفوظ منتقلیِ خون کے سلسلے میں قوانین اور معیار مرتب کرنے اور ان پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔

پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، سربراہ شعبہ انکالوجی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران ، انتظامی افسران اور سینئر نرسنگ سٹاف نے شرکت کی۔