ملتان؛ کمشنر عامر خٹک ، آر پی او راجہ رفعت کا مویشی منڈیوں، سیل پوائنٹس کا دورہ

22

ملتان 05 جولائی )اے پی پی ): کمشنر انجینئر عامر خٹک ، آر پی او ملتان راجہ رفعت  نے  مویشی منڈیوں، سیل پوائنٹس کا دورہ کیا۔کمشنر ڈاکٹر عامر خٹک نے کہا کہ  ڈویژن میں 15 منڈیاں،28 عارضی سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آسانی کیلئے شہر میں پانچ مقامات سے شٹل بس سروس چلائی جائے۔

 کمشنر  نے منڈیوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے  اور  بیوپاریوں، خریداروں کیلئے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے  کی  ہدایت کی   اور کہا کہ   تمام منڈیوں میں 1122، محکمہ ہیلتھ، محکمہ لائیو اسٹاک کے کاؤنٹر لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے۔

کمشنر  نے   غیر قانونی سیل پوائنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن  کی  بھی ہدایت  کی   اور کہا کہ  غیر قانونی سیل پوائنٹس پر ایف آئی آر درج کروائی  جائے ۔انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح سیل پوائنٹ پر جانوروں کیلئے کوررنٹائن سنٹر قائم کیا گیا جائے۔

 کمشنر نے کہا کہ اضافی عملہ تعینات کرکے، منڈیوں کی حالت بہتر بنائی جائے اور   منڈیوں کے داخلی و  خارجی راستوں پر جانوروں کے ویکسینیشن سنٹر قائم کیے  جائیں  ، جانوروں  کی   مکمل جانچ کی جائے ۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر، اے سی صدر عامر افتخار اور  سی او کارپوریشن فرمائش علی، مینجر آپریشنز کمپنی انوار الحق  بھی ہمراہ تھے۔